تورڈھیر ،مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ،ایک زخمی

تورڈھیر ،مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ،ایک زخمی

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)ٹریفک کے دومختلف حادثات میں2 افراد جاں بحق1 زخمی، دونوں حادثات میں موٹرسائیکل سوار لقمہ اجل بنے، دوموٹرسائیکل آمنے سامنے ٹکرانے کے نتیجہ میں شاہدامین جاں بحق جبکہ حامدحسین کو اسکی سواری بائیک سمیت ٹریکٹرٹرالی نے کچل ڈالا،واقعات کے مطابق حامد حسین ولدسردارحسین ساکن تورڈھیر بعمر19/20 سال اپنے موٹرسائیکل پر سوار سوداسلف لیکر جہانگیرہ کی جانب سے اپنے شہر تورڈھیرآرہا تھا کہ فاروق بانڈہ کے پاس مین جہانگیرہ صوابی روڈ پر ٹریکٹرٹرالی کیساتھ اچانک تصادم کے نتیجہ میں موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور ٹریکٹرٹرالی اسم ومسکن نامعلوم گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا متوفی کے بھائی جوادحسین نے ڈرائیوراسم ومسکن نامعلوم کے خلاف پولیس سٹیشن تورڈھیرمیں رپورٹ درج کرالی دریں اثنا شاہدامین ولد واحدگل ساکن سردچینہ (یارحسین)حال تورڈھیراپنے موٹرسائیکل پرآبائی گاؤں سے سکونتی شہرتورڈھیرآرہاتھاکہ چونتری روڈ پرسامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکرایا جسکے نتیجہ میں شاہدامین بعمر38/39 سال جاں بحق جبکہ دوسراموٹرسائیکل سوار جسکے بائیک پر محنت مزدوری کرتاہوا سکریپ اکٹھاکرنے کی ٹوکری بندھی ہوئی تھی اسم ومسکن نامعلوم زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئے تاہم آخری اطلاعات تک مجروح بائیک سوارکانام پتہ معلوم نہ ہوسکا پولیس نے آر ایچ سی تورڈھیرپہنچ کر متوفی کے بھائی ڈاکٹر اکرم حسین کی مدعیت میں حادثہ کی رپورٹ درج کرکے شاہد حسین کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کرداورحادثات کی شکار تمام گاڑیاں پولیس قبضہ میں لے لی گئیں۔

مزید : صفحہ آخر