جوڈیشل کمپلیکس میں موک ایکسر سائزکا انعقاد

جوڈیشل کمپلیکس میں موک ایکسر سائزکا انعقاد

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاورپولیس نے جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائزکا انعقادکیا خصوصی موک ایکسر سائز میں آر آر ایف،ایس سی یو، اے ٹی ایس ٹیم، بی ڈی ایس ، سنائپرز، لیڈیز پولیس ،سنیفر ڈاگز، اور کینٹ ڈویژن پولیس کے ساتھ ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں تعینات سکیورٹی پولیس نے بھی حصہ لیا ایکسر سائز کا مقصد جوڈیشل کمپلیکس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کو بروقت کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے استعداد کار کو بڑھانا بھی مقصود تھا ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاورقاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبا ل کی نگرانی میں جوڈیشل کمپلیکس پر ماضی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی روشنی میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے خصوصی موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا خصوصی ایکسرسائز میں آر آر ایف، ایس سی یو، اے ٹی ایس ٹیم، بی ڈی ایس ، لیڈیز پولیس، سنائپر شوٹرز، سنیفر ڈاگزاور کینٹ ڈویژن پولیس کے ساتھ ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی پر تعینات جوانوں نے حصہ لیا موک ایکسرسائز کے دوران موٹر سائیکل سکواڈاور اے ٹی ایس ٹیم نے ایمرجنسی ریسپانڈ کی مشق کی دوران ایکسرسائز جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کا محاصرہ کرکے عمارت میں موجود جج صاحبان،وکلاء اور مختلف مقدمات کی پیروی کے لئے آنے والے شہریوں اور پیشی بھگتنے والے ملزموں کو بھی بحفاظت منتقل کرنے کی مشق کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں سے عمارت کی صفائی کی مشق بھی کی گئی جبکہ جوڈیشل کمپلیکس سکیورٹی آفیسر کیڈٹ ریاض علی شاہ کی قیادت میں سکیورٹی پر معمور اہلکاروں نے بلڈنگ میں موجود عوام، وکلاء اور سٹاف کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی مشق کی، موک ایکسرسائز کے دوران جوڈیشل کمپلیکس کے ارد گرد ہنگامی طور پر خصوصی ناکہ بندی کرکے آنے جانے والے گاڑیوں کی سناپ چیکینگ کے دوران تلاشی جبکہ سنیفر ڈاگز کے ذریعے جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کی حدود کی کلین سویپنگ کے ساتھ ساتھ جوڈیشل کمپلیکس عمارت اورتحصیل کچہری، دفتر تحصیلدار پردہشت گرد حملے کو ناکام بنانا بھی مشق کا حصہ تھاآخر میں ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے خصوصی موک ایکسرسائز میں حصہ لینے والے افسرانوں کی قیادت اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر