ڈیرہ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،8 گرفتار

ڈیرہ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،8 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ڈی پی اوظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرصدرپولیس کاسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن‘6بندوق ،ایک رائفل ،ایک پستول سمیت 30کارتوس برآمد‘8ملزمان گرفتار‘187مکانات چیک ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر نصیب الرحمان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہوربابرآفریدی کی ہدایت پر تھانہ صدر کی حدود میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پولیس نے 6بندوق ، ایک رائفل9MM، ایک پستول30بوراور30کارتوس برآمدکرلیے ۔ ایک اشتہاری ملزم گرفتارکرلیااسی طرح 17مشکوک افراد کوگرفتارکیاگیاجس کے بعد 8ملزمان کے خلاف مقدمات کااندراج کیاگیا اسی طرح187مکانات کوچیک کیاگیا۔