سخاکوٹ کے باشندوں کا ووڈ فیکٹری لگانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سخاکوٹ کے باشندوں کا ووڈ فیکٹری لگانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) سخاکوٹ کے مکینوں نے آبادی والے علاقے میں ووڈ فیکٹری لگانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورووڈ فیکٹری کو آبادی سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین جن کی قیادت سلیم پرویز خان ، گل محمد عر ف گل ، محمد حسین ، اسماعیل خان ، حاجی آمیر عالم خان اور حاجی آمیر رحمان کر رہے تھے نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس پر آلودگی کے خلاف نعرے درج تھے ۔ شرکاء نے تاج ووڈ فیکٹری سخاکوٹ کے سامنے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے گل محمد عرف گل ، سلیم پرویز خان ، محمد حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ مذکورہ فیکٹری سے اُٹھنے والا دھواں موذی مرض کا سبب بن رہا ہے جبکہ آلودگی کی وجہ سے پینے کا پانی گندہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ووڈ فیکٹری نے مکینوں کی زندگی آجیرن بنا دی ہے جبکہ آلودگی کی وجہ سے قریبی سکول کے بچوں میں بھی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے حکومت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مذکورہ فیکٹر ی کو آبادی والے علاقے سے باہر منتقل کرنے کی آپیل کی اور کہا کہ ہم اپنے بچوں کو ایڑیاں رگڑتے رگڑتے نہیں دیکھ سکتے اس لئے اگر متعلقہ حکام اور حکومت نے نوٹس نہیں لیا تو احتجاجی تحریک کا سلسلہ مذید وسیع کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر