ضلع انتظامیہ کرک کے مختلف سرکاری سکولوں پر اچانک چھاپے

ضلع انتظامیہ کرک کے مختلف سرکاری سکولوں پر اچانک چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنرکرک عابداللہ کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر کرک بشیر احمدنے اسسٹنٹ کمشنر 1 شاہد رفیق کے ہمراہ مختلف تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر کچھ سکولوں کو وقت سے پہلے بند پایا اور اساتذہ بھی وقت سے پہلے بغیر درخواست کے چھٹی کرگئے تھے جس پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے معاملہ اعلیٰ حکام کو رپورٹ کردیااور ڈی ای او کے ذریعے تنخواہ کی کٹوتی کی سفارش کردی۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انکے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا اور تعلیم اور دوسرے اہم موضوعات پر گفتگوکی۔ سکولز کے بچوں نے انہیں اپنے درمیان پاکر بہت خوشی کااظہارکیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے تمام سکولوں کے اساتذہ کرام سے درخواست کی کہ وہ بچوں کی تعلیم وتربیت پر خاص توجہ دیں اور وقت سے پہلے سکولوں کو ہرگزبند نہ کریں ۔