لکی مروت کا فراڈ یہ کار کی خریداری کیلئے لاکھوں کا جعلی چیک تھما کر رفو چکر

لکی مروت کا فراڈ یہ کار کی خریداری کیلئے لاکھوں کا جعلی چیک تھما کر رفو چکر

پشاور (سٹی رپورٹر)تہکال کے علاقہ یونیورسٹی روڈ پر لکی مروت کا رہائشی موٹر کار خریدنے کے بعد رقم کی ادائیگی کیلئے لاکھوں روپے کا جعلی چیک تھما کر رفو چکر ہوگیا تفصیلات کے مطابق صوابی کے رہائشی محمد علی ولد شیرزادہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس نے 41 لاکھ روپے کے عوض اپنی گاڑی فہد اللہ مروت ولد میر نواز سکنہ لکی مروت پر فروخت کی تھی جس میں سے 8 لاکھ روپے اس نے نقد ادا کیے اوربقایا رقم میں سے 11 لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے اسے بنک چیک لکھ دیا جب وہ چیک کیش کرانے بنک گیا تو پتہ چلا کہ اس کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم موجود نہیں اوروہ چیک بوگس ہے پولیس نے مدعی کی رپور ٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر