پشاور ،قومی احتساب بیورو کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

پشاور ،قومی احتساب بیورو کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور میں قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا کے جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں 27افراد نے نیب کو اپنی شکایات پیش کی ڈائریکٹر جنرل نیب نے معاشرے سے بدعنوانی کی روک تھام اور خاتمے کے لئے عوام کی شکایات براہ راست سُنیں۔شکایات مختلف سرکاری محکموں ، مضاربہ مشارکہ کاروبار اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بار ے میں تھیں۔ اس موقع پر کمپلینٹ سکروٹنی کمیٹی کے تمام ممبران بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیوروخیبر پختونخوا فرمان اللہ خان نے کھلی کچہرے میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یا فتہ ممالک نے راتوں رات ترقی کا سفر طے نہیں کیا بلکہ اخلاقیات، ایمانداری، اپنے کام سے مخلصی جیسے عالمگیراصول کو اپناتے ہوئے دن رات محنت کر کے اس مقا م پر پہنچے۔آج اگر ہم دوبارہ قوموں کی صف میں ایک زندہ اور با کردار قوم کی صف میں کھڑا ہو نا چاہتے ہیں تو ہمیں پھر سے اپنے اِسلاف کے ان زریں اصولوں پر عمل پرا ہو نا پڑے گاڈائریکٹرجنرل فرمان اللہ خان نے شکایات سنی اور موقع پراحکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شکایات پر کاروائی انتہائی شفاف طریقے سے ہوگی عوام کی بہبود کے لئے بدعنوانی کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بدعنوانی کے خلاف اس جہاد میں قومی احتساب بیورو کا ساتھ دیں۔