سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران مجھے کسی قسم کا کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا : آسٹریلوی سیاح

سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران مجھے کسی قسم کا کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا : ...

الپوری( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شانگلہ کو سیر وسیاحت کیلئے آنے والی اسٹریلیا کی سیاح خاتون جین ایل جی بیٹی نے شانگلہ پریس کلب الپوری میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ انتہائی خوبصورت اور ان کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں ،فیس بک پر شانگلہ لیلونی سے تعلق رکھنے والا نصیر الدین کیساتھ گزشتہ پانچ سال سے شانگلہ کے مختلف خوبصورت علاقوں کو سوشل میڈیا پر دیکھتی رہی اور ان سے لطف اندوز ہوتی رہی اور خواہش تھی کہ پاکستانکے اس خوبصورت علاقوں کو ضرور دیکھو، مغربی میڈیا پاکستان کو ایک الگ نظر سے پیش کر رہی ہے جبکہ یہاں حالات یکساں بر عکس ہے مجھے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا اور میں دوبارہ بھی پاکستان اونگی اور اپنی دوستوں کو بھی پاکستان لانے کے لئے آمادہ کروں گی ،میں نے گزشتہ 15دنوں میں اس علاقے کی بے پناہ خوبصورتی سے لطف اندوز ہوئی اور یہاں کی مہمان نوازی اور ان لوگوں کا پیار ہمیشہ یاد رکھوں گی ۔ایک سوال کے جواب میں شانگلہ آنے والی سیاح خاتون جین نے کہا کہ یہاں پر تعلیمی نظام اہستہ اہستہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے جو مثبت اقدام ہے خود بھی ریٹائرڈ سکول ٹیچر ہوں اور گزشتہ دو ہفتوں میں شانگلہ کے مختلف سکولوں کا بھی دورے کیئے۔ دورے کے موقع پر میں نے جو ٹیلنٹ شانگلہ کی سکولوں میں طلباء کی دیکھی وہ اپنے مثال اپ ہیں۔جین نے کہا کہ میرے دوستوں نے یہاں آنے سے بار بارروکتے رہے لیکن یہاں پر اکر بہت اچھا لگا ۔ جین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شانگلہ ایک خوبصورت اور دلکش نظاروں کی سرزمین ہے یہاں کے لوگ فطرت اور کائنات کو انتہائی قریب سے دیکھتے ہیں مہمان نوار اور معصوم قسم کے لوگ ہیں میں یہاں سے بہت حسین یادیں لیکر واپس جا رہی ہوں۔ جین نے کہا کہ بیرونی میڈیا پاکستان کا ایک غلظ رُخ پیش کر رہی ہیں حالانکہ حالات سازگار اور پُر امن ہیں۔ ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر