بہتر اور معیاری تعلیم کاحصول ترقی کازینہ ہے،سرمد سلیم

بہتر اور معیاری تعلیم کاحصول ترقی کازینہ ہے،سرمد سلیم

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیر پائیں سرمد سلیم اکرم نے کہا ہے کہ بہتر اور معیاری تعلیم کاحصول ترقی کازینہ ہے اور ترقیافتہ اقوام کی کامیابی کا راز بھی تعلیم سے روشناس ہونے میں مضمر ہے۔طلبہ اپنی تمام تر توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھیں کیونکہ ان سے قوم اور والدین کی بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے دیر پائیں کے علاقے رباط درہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول ٹانگو باغ کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افتتاح کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیر پائیں ڈاکٹر حافظ ابراہیم کے علاوہ علاقہ معززین ، اساتذہ کرام اور طلباء بھی موجود تھے۔ منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت تما م شعبوں کے ساتھ ساتھ زیادہ تر فوکس تعلیم ہی پر کر رہی ہے کیونکہ تعلیم ہی کے ذریعے نسلوں کی بہتر تربیت اور رہنمائی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم تب ہی ہر میدان میں اقوام عالم کا مقابلہ کرسکیں گے جب ہماری نئی نسل بامہارت اور تعلیم سے آراستہ ہوں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر