سوات ،ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس طلب

سوات ،ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس طلب

پشاور( سٹاف رپورٹر)سوات میں خوردنی اشیاء اور دیگر اجناس کی قیمتوں اور معیار کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈی سی سوات کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان نے ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایف سی سوات محمد اقبال، تحصیل ناظم بابوزئی محمد اکرام خان، پریذیڈنٹ سوات ٹریڈرز فیڈریشن عبدالرحیم اور مختلف کاروباری تنظیموں کے صدور و نمائندگان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد کئی اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، بعض اشیاء کی سابقہ قیمتیں برقرار رکھی گئیں جبکہ بعض کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاکچھ اشیائے خوردنوش کی قیمتیں مارکیٹ سروے کے بعد مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اس ضمن میں شفافیت یقینی بنانے کی غرض سے اے اے سی عامر علی شاہ، ڈی ایف سی سوات محمد اقبال اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سروے میں شامل کیا گیا تفصیلی نرخنامہ سروے مکمل ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے افسران نرخوں کو کنٹرول کرنے اور معیار و مقدار کو برقرار رکھنے کے لیے کریک ڈاون کا آغاز کرینگے اے ڈی سی سوا ت نے واضح کیا کہ نرخنامہ صِرف او صِرف ہندسوں کا اُتار چڑھاؤ نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں حکومتی نرخ پر عوام کو اشیاء فراہم کرناہے اور آج اگرہم یہاں اکٹھے ہوئے ہیں تو اپنے آپ کو بھی صارفین ہی تصور کرینگے اور ہم صارفین کو ریلیف دینے کے لیے بیٹھے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر