شانگلہ میں فوڈ انسپکٹر کا اشیائے خوردونوش کی دکانوں پر چھاپہ

شانگلہ میں فوڈ انسپکٹر کا اشیائے خوردونوش کی دکانوں پر چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ فوڈانسپکٹر شمس خان ترنگ کا انتظامیہ کے ہمراہ گراں فروشوں اور ناقص اشیاء خوردو نوش بیھجنے پر الوچ ، چکسیر اور مارتونگ کے بازاروں میں ہوٹلوں اور دوکانوں پر چھاپے ۔20ہزار جرمانے 15کے خلاف پرچے جبکہ41کو وارننگ کر دیا گیا ۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر شانگلہ تاشفین حیدر ۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر زبیر خان کی ہدایت پر عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے شانگلہ فوڈ انسپکٹر شمس خان ترنگ ،اسسٹنٹ کمشنر پورن کے ہمراہ کاروائیاں کر دی۔ اس موقعے پر پولیس کی بھاری نفری بھی ہمراہ تھی ۔ فوڈ انسپکٹر شمس خان ترنگ کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے ،ضلع بھر میں گراں فروشوں،ناقص اشیاء خورد ونوش بیجھنے والوں کے خلاف بال امتیاز قانونی کاروائی ہو گی۔ انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات پر الوچ ، چکسیر اور مارتونگ کے بازاروں میں ہوٹلوں اور دوکانوں پر چھاپے ۔20ہزار جرمانے 15کے خلاف پرچے جبکہ41کو وارننگ کر دیئے گئے ہیں۔عوام نشاندہی کریں انتظامیہ کے تعاون سے ان عناصر کے خلاف کاروائی ہوگی ۔۔