قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ویمنز والی بال چمپین شپ کے مقابلے جاری

قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ویمنز والی بال چمپین شپ کے مقابلے جاری

پشاور( سپورٹس رپورٹر) پشاورقیو م سپورٹس کمپلیکس میں جاری نیشنل وویمنز والی بال چیمپئن شپ کے تیسرے روز کے مقابلوں میں پاکستان آرمی ،واپڈا اور پنجاب نے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل کیلئے کو الیفائی کر لیا ، سیمی فائنل آج کھیلے جا ئیگے ، گروپ اے سے پاکستان واپڈا نے اپنے تمام میچ میں کامیابی حاصل کی اور پاکستان آرمی اس گروپ میں دوسرے نمبر پررہے اس موقع پر اس موقع پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہ نعیم ظفر،پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے ڈائریکٹر ممتازاحمد ندیم، اور صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقار سمیت دیگر شخصیات بھی موجودتھے ، خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں میں جاری قومی خواتین والی بال چیمپئن شپ میں مقابلوں میں واپڈا نے خیبر پختونخوا کو 3-0 سکور 25-10-25-5-25-4جبکہ آرمی نے سندھ کو 3-0سکور 25-17-25-14-25-9اسطرح تیسرے میچ میں سندھ نے اسلام آباد کو 3-0 سکور 25-17-25-18-25-18چوتھے میچ میں آزاد کشمیر نے بلوچستان کو0 3-، سکور 25-18-25-17-25-18 اور اسلام آباد نے خیبر پختونخوا کو 3-1 سکور 25-23-25-22-18-25سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں میز بان ٹیم خیبر پختونخوا سمیت پنجاب، ، سندھ ، بلو چستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد ، آرمی ، ایچ ای سی ، پاکستان ایجوکیشن بورڈ ، واپڈا کی ٹیمیں شامل ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر