دوسری مشاورتی حج ورکشاپ آج ملتان حاجی کیمپ میں ہو گی

دوسری مشاورتی حج ورکشاپ آج ملتان حاجی کیمپ میں ہو گی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )حج پالیسی2019ء کی تیاریوں کے سلسلے میں وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام دوسری مشاورتی حج ورکشاپ آج ملتان حاجی کیمپ میں ہو گی،جوائنٹ سیکرٹری حج زینت حسین بنگش صدارت کریں گے،ڈائریکٹر حج ملتان ریحان کھوکھر میزبان ہوں گے،سیکشن افسر حج آرگنائزر سجاد حیدر خصوصی طور پر شریک ہوں گے مشاورتی حج ورکشاپ میں ہوپ کے چےئرمین رانا شاہد نذیر ،جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے حج آرگنائزر زکے علاوہ حج2018ء کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام شریک ہوں گے اور تجاویز پیش کریں گے ۔

مشاورتی حج ورکشاپ

مزید : صفحہ آخر