احتساب عدالت میں رش پر جج لیگی رہنماؤں پربرہم

احتساب عدالت میں رش پر جج لیگی رہنماؤں پربرہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی )احتساب عدالت نے کمرہ عدالت میں مسلم لیگ کے رہنماوں کی گنجائش سے زیادہ تعداد پر برہمی کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جیل میں نہیں جس نے ملنا ہے باہر جا کر ملے۔جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی، نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے ،کمرہ عدالت میں مسلم لیگ کے رہنماوں کی گنجائش سے زیادہ تعداد پر جج احتساب عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،جج ارشد ملک نے کہا کہ نوازشریف جیل میں نہیں جس نے ملنا ہے باہر جا کر ملے، سماعت میں وقفے کے دوران جانے کی اجازت ملنے پر نوازشریف عدالت سے روانہ ہو گئے۔
احتساب عدالت

مزید :

صفحہ آخر -