گوادر دنیا کا بڑا تجارتی مرکز بننے جا رہا ہے،چینی انجینئرز

گوادر دنیا کا بڑا تجارتی مرکز بننے جا رہا ہے،چینی انجینئرز

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے پہلے اربن ماس ٹرانزٹ منصوبہ پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے فریم ورک کے تحت اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر 90فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیا ہے،منصوبے کی 1.62ارب ڈالرز کی لاگت چین کے ایگزم بینک کی جانب سے کی گئی،26کلومیٹر طویل منصوبہ پر 26اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 24زمین کے اوپر اور 2زیرزمین ہیں،رشکئی میں سی پیک کے تحت پہلا صنعتی زون قائم کرنے والی کمپنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران منصوبے کو حتمی طور پر طے کیا جائے گا، منصوبے کے تحت پاکستان میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے،چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین چانگ پاؤ چانگ نے کہا ہے کہ سی پیک کی عملداری کے بعد گوادر بندرگاہ نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے، آج کا گوادر چار سال قبل کے گوادر سے بالکل مختلف ہے، جہاں زندگی آباد ہو رہی ہے اور یہ دنیا کا بڑا تجارتی مرکز بننے جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے جمعہ کو چینی سفارتخانے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں چینی سفیر یاؤ جنگ اور ڈپٹی چیف آف مشنزچاؤ لی چیان نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کے پہلے اربن ماس ٹرانزٹ منصوبہ پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے فریم ورک کے تحت اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر 90فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیا ہے،منصوبے کی 1.62ارب ڈالرز کی لاگت چین کے ایگزم بینک کی جانب سے کی گئی،26کلومیٹر طویل منصوبہ پر 26اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 24زمین کے اوپر اور 2زیرزمین ہیں،اورنج لائن منصوبہ پاکستان میں جدید نقل و حمل کی ایک روشن علامت ہے،جس سے روزانہ کی تعداد میں ہزاروں شہری سفر کی بہترین سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے،منصوبے پر 476چینی شہریوں جبکہ 1110پاکستانی شہریوں نے ملازمت حاصل کی،چینی کمپنیاں پاکستانی شہریوں کو اس لئے روزگار فراہم کرتی ہیں تا کہ وہ ملازمت کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھی مستفید ہو سکیں، منصوبہ بہت جلد مکمل ہو جائے گا جس کے بعد عوام سفر کی جدید سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔رشکئی میں سی پیک کے تحت پہلا صنعتی زون قائم کرنے والی کمپنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران منصوبے کو حتمی طور پر طے کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر