وزیر اعظم دورہ چین کے حوالے سے اپنے ابہام دور کرلیں، احسن اقبال

وزیر اعظم دورہ چین کے حوالے سے اپنے ابہام دور کرلیں، احسن اقبال

لاہور(آئی این پی)رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم دورہ چین کے حوالے سے اپنے ابہام دور کرلیں، بعض علاقائی قوتیں سی پیک کو متنازعہ بنانے کیلئے سرگرم ہیں۔ جمعہ کو احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملکی معیشت کیلئے اہم ہے، بعض علاقائی قوتیں سی پیک کو متنازعہ بنانے کیلئے سرگرم ہیں، وزیراعظم دورہ چین کے حوالے سے اپنے ابہام دور کرلیں، پاور پراجیکٹس کے تمام منصوبے اور ٹیرف نیپرا نے طے کیے، حکومت جس مینڈیٹ کے تحت آئی ہے اسے پورا کرے، نئے پاکستان کے دعوے ابتدا میں ہی کیوں بے نقاب ہونے لگے۔

مزید : صفحہ آخر