مقابلہ حسن جیتنے پر حسینہ سٹیج پر ہی بے ہوش

مقابلہ حسن جیتنے پر حسینہ سٹیج پر ہی بے ہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ینگون (مانیٹرنگ ڈیسک)پیراگوئے سے تعلق رکھنے والی حسینہ کلارا سوسا نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا اور یہی وجہ ہے کہ میانمار کے شہر ینگون میں مس گرینڈ انٹرنیشنل 2018 کے دوران یہ دلچسپ واقعہ پیش آیا کہ ججز کی جانب سے کامیاب قرار دیئے جانے پر حسینہ حیرت اور خوشی کے مارے سٹیج پر ہی بے ہوش ہوگئی۔ کلارا نے بھارت سے تعلق رکھنے والی رنراپ میناکشی چودھری کا ہاتھ تھاما تو بے یقینی اور خوشی سے سر چکرایا اور کلارا فرش پر گرگئی۔کلارا کو بہت جلد ہوش آیا، جس کے بعد اس نے کیمرے کے سامنے مسکراہٹ کے ساتھ آنسو بھی بہائے۔ ججز کی جانب سے فاتح کے اعلان سے قبل کلارا نے کہا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ اسے ڈاکٹر کی ضرورت ہے کیونکہ ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اسے ہارٹ اٹیک ہونے والا ہے۔
بے ہوش

مزید :

صفحہ آخر -