وزیر اعظم ادھار لینے چائنہ نہیں جارہے :وفاقی وزیر علی زیدی

وزیر اعظم ادھار لینے چائنہ نہیں جارہے :وفاقی وزیر علی زیدی

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان ادھار لینے چائنہ نہیں جارہے ، جب ہماری حکومت آئی تو ہمیں ڈبہ مل گیا لیکن اس کے نیچے سوراخ تھے ۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں بھی سٹاک مارکیٹ گری تھی اور دوبار ہ اوپر بھی گئی ، انہوں نے کہا کہ کیا سٹاک مارکیٹ کے اوپر جانے سے ملک کے مسائل ختم ہو جاتے ہیں؟ جب ہماری حکومت آئی تو ہمیں ڈبہ مل گیا تھا لیکن اس کے نیچے سوراخ تھے ، اس وقت کراچی میں جو مارکیٹ گری تو اس کی وجہ یہ تھی کہ ساری دنیا کی مارکیٹس گری ہوئی تھیں اور جب دنیا کی مارکیٹس گری ہوں تو پھر ہم اوپر کیسے جا سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ چائنہ کا سی پیک میں بہت بڑا حصہ ہے ، وزیر اعظم عمران خان ادھار لینے چائنہ ادھار لینے نہیں جارہے بلکہ اقتصادی منصوبوں کیلئے جارہے ہیں

علی زیدی

مزید : صفحہ آخر