تھرکے عوام کومشکل میں تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا، آصف زرداری

تھرکے عوام کومشکل میں تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا، آصف زرداری

کراچی(آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ میں خود جلد تھرکا دورہ کروں گا اورتھرکے عوام کومشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا،تھرکول جیسا منصوبہ تھرکوترقی کی راہ پرگامزن کرے گا،مسائل حل ہوسکتے ہیں اس کے لئے بہترمنصوبہ بندی ضروری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری سے وزیراعلی سندھ کے معاون خاص ڈاکٹرکھٹومل جیون کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں انہوں نے تھرکی قحط زدہ صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔ سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ تھرکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے، اگرپانی کی فراہمی کا منصوبہ آسانی سے شروع کیا جاسکتا ہے توفراہم کیا جائے گا، تھرکول جیسا منصوبہ تھرکوترقی کی راہ پرگامزن کرے گا اورتھرکی تقدیراب بدل جائے گی۔ہم ہرمسئلے کا حل چاہتے ہیں، مسائل حل ہوسکتے ہیں اس کے لئے بہترمنصوبہ بندی ضروری ہے، تھرکے منتخب نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپورکوشش کریں اورمجھے نتائج بھی دیں۔ ڈاکٹرکھٹومل جیون نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک تھرمیں پینے کا نہری پانی نہیں پہنچایا جاسکتا تب تک قحط سے نمٹنا مشکل ہے، جس طرح اچھڑوتھرمیں ناراکئنال سے پانی فراہم کیا گیا اس طرح تھر میں فراہم کرنا ہوگا۔

مزید : صفحہ آخر