اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا

لاہور ( این این آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔بتایا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے دوران نیکسس کوریر کمپنی کے آفس سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی،منشیات بڑی مہارت کے ساتھ فلور مکسنگ مشین میں چھپا کاسپین بھیجی جارہی تھی ۔ذوالقرنین شمس ولد ریاض احمد جو کہ گوجرانوالہ کا رہائشی ہے کے نام سے اور آڈر رجسٹر ہوا ۔ اور سپین میں Jose Manuel ruiz Calle کونکلیو ٹرینٹو کے نام سے رجسٹر تھا ۔ تلاشی کے دوران مشین سے 1.440کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس

مزید : صفحہ آخر