خواتین کو تیزاب کے حملے سے بچانے والا ’’میک اپ‘‘تیار

خواتین کو تیزاب کے حملے سے بچانے والا ’’میک اپ‘‘تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہر ڈاکٹر الماس احمد نے ایسا میک اپ تیار کیا ہے جو خواتین کو اس ہولناک حملے سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔32 سالہ الماس احمد نے کہا کہ برطانوی ماڈل کیٹی پائپر پر تیزابی حملے کے بعد ایسے میک اپ کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے ’ اکیریئر‘ نامی مرکب بنایا ہے جو تیزاب کے ساتھ تعامل نہیں کرتا۔ الماس پرامید ہیں کہ یہ مرکب بہت آسانی کے ساتھ روایتی میک اپ، کریموں اور دھوپ سے بچانے والی لوشن میں ملایا جاسکتا ہے۔الماس نے بتایا کہ وہ گزشتہ 10 برس سے ایسے میک اپ پر کام کررہی ہیں جو خواتین پر اچانک ہونے والے تیزابی حملے سے بچاسکے۔ پہلے مرحلے میں انہوں نے اسے ایک فاؤنڈیشن کریم میں ملایا اس کے بعد وہ اس مرکب سے سن اسکرین اور موئسچرائزر بنائیں گی۔ڈاکٹر الماس احمد کے مطابق ان کا کیمیکل 400 درجے سینٹی گریڈ تک حرارت برداشت کرسکتا ہے اور اس کی تیاری پر وہ اپنی جیب سے لاکھوں روپے خرچ کرچکی ہیں۔ انہیں امید ہے مجاز ادارے ان کی نئی ایجاد کو استعمال کرنے کی اجازت دے دیں گے۔
تیزاب

مزید :

صفحہ آخر -