تائیوان میں حادثے پر ریلوے کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا

تائیوان میں حادثے پر ریلوے کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا

تائی پی(آئی این پی/شِنہوا)تائیوان میں ریلوے کے حادثے پر تائیوان ریلوے کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا۔ریلوے ٹرانسپورٹ اتھارٹی تائیوان نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پویوماایکسپریس ٹرین شولن سے تائی تنگ جا رہی تھی کہ جیلن کے قریب ایجن اور اس کے ڈبے پیٹری سے اتر گئے۔حادثے کے باعث18افراد ہلاک اور 190زخمی ہو گئے۔ٹرین میں کل 366مسافر سوار تھے۔ریلوے انتظامیہ نے یونامی ڈرائیور پر حادثے کی ذمہ داری ڈال دی تاہم ریلوے کے سربراہ نے حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔جو قبول کر لیا گیا۔

مزید : علاقائی