فلوریڈا کے گالف کورس میں 8فٹ لمباسانپ نکل آیا

فلوریڈا کے گالف کورس میں 8فٹ لمباسانپ نکل آیا

فلوریڈا(آئی این پی)امریکی ریاست فلوریڈا کے گالف کورس میں اچانک8فٹ لمبا سانپ نکل آیا، ماہرین جنگلات کا کہنا ہے کہ یہ ڈائمنڈ بیک ریٹل اسنیک ہے جو شمالی امریکا کا سب سے زہریلا سانپ ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں گالف سے لطف اندوز ہونے والے چند گالفرز کو اس وقت عجیب و غریب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب گالف کورس کے عین بیچ ایک بڑے سانپ نے آ کر کھیل کا مزہ کرکرا کردیا۔لوگن ان گیرر اور ان کے چند دوست کولمبس ڈے پر کیلیفورنیا کے مینگروو بے گالف کورس میں کھیل سے محظوظ ہو رہے تھے کہ اچانک لوگن کو محسوس ہوا کہ گھاس پر گالف اسٹک ہوا سے ہل رہی ہے۔تاہم جب انہوں نے ذرا قریب جا کر جائزہ لیا تو ان پر انکشاف ہوا کہ یہ کوئی گالف اسٹک نہیں بلکہ ایک بڑا زہریلا سانپ تھا۔

ماہر جنگلی حیات ڈیوڈ اسٹین نے بتایا یہ کوئی ڈائمنڈ بیک ریٹل اسنیک لگتا ہے جو شمالی امریکا میں پایا جانے والا سب سے بڑا زہریلا سانپ ہے اور یہ 8فٹ تک لمبا ہو سکتا ہے۔

مزید : علاقائی