پاک فوج نے پریم چیک پوسٹ کا اختیار پولیس کے حوالے کردیا

پاک فوج نے پریم چیک پوسٹ کا اختیار پولیس کے حوالے کردیا

مٹہ (نما ئندہ پاکستان) پاک فوج نے بریم چیک پوسٹ مٹہ کی ختیارات مٹہ پولیس کے حوالے کیا بریم چیک پوسٹ میں ایک تقریب میں پاک فوج کے ذمہ داروں نے ڈی ایس پی مٹہ سرکل کو قومی پرچم دیکر چیک پوسٹ کو باقاعدہ پولیس کی حوالے کیا تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز پاک فوج نے بریم چیک پوسٹ مٹہ کو باقاعدہ مٹہ پولیس کے حوالے کیا اس سلسلے میں ایک تقریب بریم چیک پوسٹ مٹہ پر منعقد ہوا جس میں پاک فوج کے 154ایس پی کرنل عامر اور مٹہ پولیس کے طرف سے ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری نے شرکت کی اس موقع پر پاک فوج اور پولیس کے دیگر افسران اور جوان بھی موجود تھے اس موقع پر پاک فوج 154ایس پی کے کرنل عامر نے ڈی ایس پی مٹہ سر کل اکبر خان شنواری کو قومی پرچم دیکر باقاعدہ بریم چیک پوسٹ کی اختیارات مٹہ پولیس کی حوالے کی اور مٹہ پولیس نے چیک پوسٹ کے اختیارات لیکر ڈیوٹی شروع کی ۔

مزید : علاقائی