ٹانک ،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما عبدالحمید محسود جاں بحق

ٹانک ،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما عبدالحمید محسود جاں بحق

ٹانک (آئی این پی) ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما عبدالحمید محسود وزیرگائی جاں بحق ہوگئے۔نیو سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء عبدالحمید کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے جے یو آئی رہنماء عبدالحمید زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

عبدالحمید محسود جاں بحق

مزید : علاقائی