نوکری سے برخاستگی کا غم ،2بہنوں کا اکلوتا بھائی ہارٹ اٹیک سے چک بسا

نوکری سے برخاستگی کا غم ،2بہنوں کا اکلوتا بھائی ہارٹ اٹیک سے چک بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نیوز رپورٹر)میں اپنا لہو کس کے ہاتھوں پر تلاش کروں۔معذور باپ کے گھر کا کچن چلانے والے تینوں بہن بھائیوں کو نادرا نے بلاوجہ ملازمت سے برخاست کر دیا۔ دو بہنوں سمیت برخاست ہونیوالا فیصل عجب صدمہ برداشت نہ کر سکا۔ایک ہفتہ قبل دونوں بہنوں سمیت برخاست ہونیوالا فیصل عجب ہارٹ اٹیک ہونے سے وفات پا گیا۔نادرا ملازم فیصل عجب ملازمت سے بلا وجہ نکالے جانے پر ذہنی ٹینشن کا شکار تھا۔نادرا انتظامیہ نے فیصل عجب کو ایک ہفتہ قبل دو بہنوں سمیت اکٹھے تینوں کو نوکری سے نکال دیا تھا۔برخاست ہونیوالوں میں فیصل عجب بطور جونئیر ایگزیکٹو ، بہن رقیہ بی بی جونئیر ایگزیکٹو ، مختار بی بی جونئیر ایگزیکٹو کے طور پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ تینوں بہن بھائی نادرا میں عرصہ 7 تا 9 سال سے نادرا میں ملازمت کر رہے تھے۔اتنا عرصہ نوکری کرنے کے باوجود ملازمین کو نادرا میں مستقل نہ کیا گیا۔ فیصل عجب اور اس کی بہنوں کو اپنے شناختی کارڈ میں ترمیم کروانے پر برخاست کیا گیا۔ گھر کے اخراجات تینوں کی کمائی سے پورے ہوتے تھے۔باپ معذور ہونے کی وجہ سے کام کرنے سے قاصر ہے۔ معذور باپ اور بہنیں غم سے نڈھال ہو کر بے ہوش ہو گئے۔معذور باپ نے فریاد کی کہ میرے بیٹے کی موت کا ذمہ دار کون؟ اس واقعے کے بعد نادرا ملازمین کے اندر شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ نادرا میں کسی بھی ملازم کو کسی بھی وقت نکالا جا سکتا ہے ،جان کی بازی ہارنے والے فیصل کی برخاست ہونیوالی بہن رقیہ کا کہنا تھا کہ ہم نے شناختی کارڈز میں ترمیم عدالت کی ڈگری کے مطابق کروائی ۔

مزید :

علاقائی -