مزار پر رہنے والا ملنگ پر اسرار طور پر ہلاک،لاش مردہ خانے منتقل

مزار پر رہنے والا ملنگ پر اسرار طور پر ہلاک،لاش مردہ خانے منتقل

لاہور(کر ائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں دربار پر رہنے والا 60سالہ ملنگ پرسرار طور پر ہلاک ہو گیا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاون کے علاقے جہانگیر پارک کے قریب واقع مزار پر رہنے والا 60سالہ ببلو نامی ملنگ گزشتہ روز مزار پر مردہ حالت میں پایا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی پولیس کے مطابق متوفی کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث واقع ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی