ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اور شفیع کھوکھر کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری

ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اور شفیع کھوکھر کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری ...

لاہور( نامہ نگار) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مسلم لیگ(ن )کے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اور ملک شفیع کھرکھر کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ فاضل جج نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کو ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ،ملزمان کی عدم پیشی کی وجہ سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں،عدالت نے عمران شفیع قتل میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر حکم جاری کیاہے ۔

مزید : علاقائی