باسط قتل کیس، امیر بالاج ٹیپوسمیت 5ملزم فرد جرم کیلئے 10نومبر کو طلب

باسط قتل کیس، امیر بالاج ٹیپوسمیت 5ملزم فرد جرم کیلئے 10نومبر کو طلب

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رائے نذیر مارتھ نے باسط قتل کیس میں ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپوسمیت 5ملزموں کو فرد جرم کے لئے 10نومبر کو طلب کرلیاہے، عدالت میں چالان پیش ہونے کے بعد ملزمان کو نقول فراہم کردی گئی ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں گوالمنڈی میں باسط کو قتل کرنے کے کیس میں ملوث امیربالاج سمیت 5ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کو ان کے وکیل فرہادعلی شاہ کی موجودگی میں چالان کی نقل فراہم کردی، عدالت نے پانچوں ملزمان کو 10نومبر کو فرد جرم کے لئے طلب کرلیاہے۔

مزید : علاقائی