کار کی ٹکر سے مزدار ہلاک مکان کی چھت گرنے سے6بچے ملبے تلے دب کر ذخمی

کار کی ٹکر سے مزدار ہلاک مکان کی چھت گرنے سے6بچے ملبے تلے دب کر ذخمی

لاہور(کر ائم رپورٹر) رائے ونڈ کے علاقے میں ناشتہ لینے جانیوالے فیکٹری ملازم کو نامعلوم کار نے ٹکر مار کر ہلاک کر دیا ،پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش کو قبضے میں لے کر ورثا کو اطلاع کر کے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ،شاہدرہ کے علاقے میں بوسیدہ گھر کے کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 6بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ دیپالپور کا رہائشی الطاف رائیونڈ کے علاقے رائیونڈ روڈ پر واقع فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا گزشتہ روز الطاف کواٹر سے ناشتہ لینے کے بازار جا رہا تھا کہ سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا،شاہدرہ کے علاقے برکت ٹاؤن میں بوسیدہ مکان کے کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں ٹیوشن پڑھنے کے لیے آنے والے بچے ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے 3سالہ طلحہ ، 4سالہ عرفات ، 7سالہ ابوزر، 10سالہ موسہٰ، 12سالہ سبحان اور 9سالہ قرفان کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیاجہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

مزید : علاقائی