ترکی، اچانک زمین شق ہونے سے دو خواتین گڑھے میں گرگئیں

ترکی، اچانک زمین شق ہونے سے دو خواتین گڑھے میں گرگئیں

انقرہ(آئی این پی)ترکی میں آئے روزقدرت کی جانب سے عجیب و غریب مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں، ترکی کے جنوبی شہر دیار بکر میں اچانک زمین شق ہوئی اور دو خواتین کو نگل لیابعد ازاں خواتین کو صحیح سلات نکال ؛لیا گیا،فٹ پاتھ کے بیٹھ جانے سے زمیں شق ہوئی، سیکیورٹی کیمرے نے مناظر کو قید کر لیا، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے جنوبی شہر "دیار بکر" میں جمعرات کے روز ایک علاقے میں زمین کا کچھ حصہ اچانک پھٹ جانے کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والی دو خواتین گر کر دھنس گئیں۔سڑک پر نصب سکیورٹی کیمرے نے اس منظر کو محفوظ کر لیا اور یہ وڈیو کلپ سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع ابلاغ میں تیزی سے پھیل گیا۔

حادثے کے واقع ہوتے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی اور دم گھونٹ دینے والے گرد و غبار کے باوجود دونوں خواتین کو سلامت نکال لیا گیا۔ معجزاتی طور پر دونوں خواتین کو صرف معمولی خراشیں آئیں

مزید : علاقائی