جنسی ہراسگی کے الزام میں گوگل کے 48سینئرز ملازمین برطرف

جنسی ہراسگی کے الزام میں گوگل کے 48سینئرز ملازمین برطرف

سان فرانسسکو(آئی این پی/شِنہوا)گوگل نے اپنے48ملازمین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا۔ان میں13سینئر منیجرز یا اس سے اوپر کے عہدوں کے افسران ہیں۔گوگل کے سی ای او سندرپی چائی نے کہا ہے کہ ان برطرف ملازمین سے کسی نے بھی ایگزٹ پیکیج وصول نہیں کیا۔

یہ لوگ جنسی طور پر ہراساں کرنے اور نامناسب رویے کے مرتب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ہمیں نے بہت سے تبدیلیاں کی ہیں جن میں ایسے افراد کیخلاف سخت موقف اختیار کیا ہے جو اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔

مزید : علاقائی