ٹرمپ انتظامیہ کامیکسیکو بارڈر پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ انتظامیہ کامیکسیکو بارڈر پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی درخواست پر پینٹا گو ن میکسیکو بارڈر پر فوج تعینات کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کے مطابق ملک کے ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے نے میکسیکو امریکا بارڈر پر آٹھ سو سے ایک ہزار تک فوجی بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا ہے کہ سیکرٹری دفاع جم میٹس کو آئندہ ہفتے جمعرات تک اس حکم نامے پر دستخط کرنا ہوں گے۔ فی الحال مذکورہ حکم نامے کی حتمی تفصیلات طے نہیں کی گئی ہیں۔ یہ درخواست ایسے وقت میں موصول ہوئی ہے جب ہزاروں تارکین وطن میکسیکو کے راستے امریکا کی جانب گامزن ہیں۔

مزید : علاقائی