ڈیر ہ میں گھریلو تنازع پر گولیاں چلنے سے باپ بیٹا زخمی

ڈیر ہ میں گھریلو تنازع پر گولیاں چلنے سے باپ بیٹا زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پانی کی سیرابی کے تنازع پرہمدان گارڈن بحدکرامت آبادبھائیوں بھتیجوں کی لڑائی کے دوران باپ بیٹاگولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے‘ایس ایچ او صدرنصیب الرحمان نے کاروائی کرکے 4ملزمان کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں 52سالہ فضل الرحمان وزیر نورمحمدسکنہ واناحال کرامت آباد نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اورمیرا75سالہ والد نورمحمدوزیراپنی اراضی واقع ہمدان گارڈن بحدکرامت آباد کوپانی لگارہے تھے ہماری اراضی کے ساتھ چچامحمدانوروزیرولد غلام محمدعرف قدیم کی اراضی بھی ملحقہ واقع ہے جس نے اپنی اراضی کو پہلے سیراب کیاتھالیکن کچھ اراضی سیرابی سے رہ گئی تھی ۔چچاہمارے پاس آیا اوراپنی اراضی کو سیراب کرنے کی غرض سے ہم سے پانی مانگاہم نے انکارکیاتووہ اپنے بیٹوں امیراللہ ، رحیم اللہ ، رحمان اللہ ، کریم اللہ سمیت دیگرکے ہمراہ آیا اورآتے ہی ہمیں گالم گلوچ دینے لگے اورہم پر لاتوں مکوں سے حملہ کیا اس دوران میرے چچامحمدانور نے پستول نکال کرہم پر فائرنگ کی جس سے ہم دونوں باپ بیٹازخمی ہوگئے جن کو سول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیاگیا ۔ ایس ایچ اوصدرنصیب الرحمان نے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر4ملزمان کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔

مزید : علاقائی