بھارت نے چین کو چاول اور چائے کی برآمدار بڑھانے کی کوشش تیز کردیں

بھارت نے چین کو چاول اور چائے کی برآمدار بڑھانے کی کوشش تیز کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی/شِنہوا)بھارت چین کو چاول چینی اور چائے برآمد کرنے کا خواہشمند ہے اس سلسلے میں بھارت کے کاروباری اداروں نے چین کے ساتھ رابطے تیز کر دئیے ہیں۔چین نے بھی بھارت کی مزید پانچ رائس ملز کو چاول کی مختلف قسمیں برآمد کرنے کے لیے کلئیر کر دیا ہے۔اس طرح بھارت میں کلیئر کی گئی ملز کی تعداد50ہو گئی ہے۔بھارت اس سے قبل سوٹن چاول کی پہلی کھیپ چین روانہ کر چکا ہے۔بھارتی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ وہ پانچ لاکھ ٹن تک جانوروں کی خوراک چین کو برآمد کر سکتا ہے۔چین چائے کی پتی بھی بھارت سے درآمد کرتا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ چینی نوجوان بھارتی کالی چائے بہت پسند کرتے ہیں اس لیے اب اس کی زیادہ سے زیادہ برآمد کی کوشش کی جائیگی۔بھارتی وفود اس سلسلے میں بیجنگ اور زیامن کے کئی دورے بھی کر چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -