بیوی کے قاتل کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا

بیوی کے قاتل کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے بیوی کوچھریاں مار کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث شوہر کو سزائے موت اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کاحکم دے دیاہے جبکہ عدالت نے مذکورہ مجرم کو اپنی سالی کوزخمی کرنے کے جرم میں ایک سال قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم بھی سنایا ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے معمولی گھریلو لڑائی پر طیش میں آ کر بیوی کے پیٹ میں چھری گھونپ دی ، اس دوران گھر آئی مہمان سالی نے اپنی بہن کو بچانے کی کوشس کی تو مجرم نے اسے بھی تشدید زخمی کر دیا تھاجس کے بعد مجرم کے خلاف2016 ء میں تھانہ کاہنہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدات میں پیش کررکھا تھا۔

،فاضل جج نے باقاعدگی سے اس کیس کی سماعت کی۔

مزید : علاقائی