مانگا منڈی ، ایس پی آپریشن صدر کی کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سنے

مانگا منڈی ، ایس پی آپریشن صدر کی کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سنے

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی ایس پی صدر آپریشن معاذ ظفر نے الجنت ہوٹل میں کھلی کچہری لگائی زیادہ تر قبضہ گروپ کے خلاف عوام نے شکایات کیں خواتین نے قبضہ گروپ کے خلاف شکایت کیں خواتین نے کہا کہ آپ مکانوں زمینوں پر قبضہ کرنے والوں سے ڈرتے ہیں تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ہاں میں ڈرتا ہوں تقریباًدرجن کے قریب خواتین اور مرد افراد نے ایک دو پولیس افسروں کے خلاف بھی شکایت کی تو انہوں نے طفل تسلی دے کر کہا کہ آپ کو انصاف ضرور ملے گا، ایس پی معاذ ظفر نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں قبضہ گروپوں اور قحبہ خانے چلانے والوں کی نشان دہی کریں آپ ڈریں نہ میں ان کا خاتمہ ضرور کروں گا اور آپ کا نام بھی صیغہ راز میں رکھوں گا کھلی کچہری میں اے ایس پی سرکل رائیونڈ محمد ایاز عمرانی ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی محمد عرفان خان بھی موجودہ تھے۔

مزید : علاقائی