عدالتی بیلف کا چھاپہ، پولیس کی غیر قانونی حراست سے شہری بازیاب

عدالتی بیلف کا چھاپہ، پولیس کی غیر قانونی حراست سے شہری بازیاب

لاہور(نامہ نگار)عدالتی بیلف نے تھانہ ڈیفنس سی میں چھاپہ کر پولیس کی غیر قانونی حراست سے شہری سجاول کو بازیاب کرا کر عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے شہری کو آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف نے بازیاب ہونے والے سجاول کی والدہ حمیداں بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کررکھا تھااس کے بیٹے سجاول کوتھانہ ڈیفنس سی پولیس نے غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے، عدالتی بیلف نے اس حوالے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرواتے ہوئے کہا گیا تھا کہ سجاول بٹ پر مقدمہ درج تھا تاہم پولیس نے گرفتاری نہیں ڈالی تھی اور غیر قانونی طور پر اسے حوالات میں بند کیا ہوا تھا۔

مزید : علاقائی