ریسکیو 1122 میں مبینہ گھپلوں کا معاملہ،3افسر آج نیب طلب

ریسکیو 1122 میں مبینہ گھپلوں کا معاملہ،3افسر آج نیب طلب

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ریسکیو 1122 میں کروڑوں روپے مبینہ گھپلوں کے معاملہ پرنیب نے ریسکیو 1122 کے 3 افسران کو آج طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے ڈی جی ریسکیو1122 رضوان نصیر سے اہم ریکارڈ طلب کرلیا۔آگ بجھانے والے آلات اورگاڑیاں مہنگے داموں خریدی گئیں۔نیب نے احمد میڈیکس کمپنی کودیئے گئے ٹھیکوں کاریکارڈ بھی مانگ لیا۔

مزید : علاقائی