صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوار داتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-تفصیلات کے مطابق لیا قت آ با دکے علاقے میں عا مر کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر تین ڈاکو2لاکھ80 ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے-اسلا م پو رہ میں محسن کے گھر سے تین ڈاکو2 لاکھ40ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،نشتر کا لو نی کے علاقے میں ند یم کے گھر سے دو ڈاکو1 لاکھ90ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،رنگ محل کے علاقے میں طا رق کے گھر سے دو ڈاکو1 لاکھ35ہزار اورجنو بی چھا ؤ نی میں ڈاکوؤں نے اشفا ق سے90ہزار کی نقد ی ،ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے عبا س سے95ہزار ،گڑ ھی شا ہو میں ڈاکوؤں نے حسن سے75ہزار روپے مالیت کی نقدی ،سبز ہ زار میں ڈاکوؤں نے الطا ف سے70ہزار ر،شا ہد رہ میں ڈاکوؤں نے شہبا ز سے50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،اقبا ل ٹا ؤ ن میں ڈاکوؤں نے بشا رت سے ایک لا کھ کی نقدی و موبائل چھین لیں۔جو ہر ٹا ؤ ن،کا ہنہ اورنصیر آ با د سے گاڑیاں جبکہ نواں کوٹ، گلشن اقبال ، ڈیفنس سی ، نشتر کالونی ، سبزی منڈی ، لٹن روڈ اورمصر ی شا ہ،گڑ ھی شا ہو،اسلا م پو رہ،ٹبی سٹی سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -