نواز شریف کیخلاف غداری کیس کی سماعت،عدالت کا جواب جمع نہ کروانے پراظہار برہمی

نواز شریف کیخلاف غداری کیس کی سماعت،عدالت کا جواب جمع نہ کروانے پراظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نامہ نگار)سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ کی عدالت میں درخواست گزار نے موقف اختیار کررکھاہے کہ میاں محمدنواز شریف نے قومی سلامتی کی خبر کو لیک کر کے اداروں کو بدنام کیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے، گزشتہ روز عدالت نے جواب جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے کوآئندہ ہفتے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -