منشیات کیس،مجرم علی اصغرکو4 سال قید بامشقت اور27 ہزار روپے جرمانہ کی سزا

منشیات کیس،مجرم علی اصغرکو4 سال قید بامشقت اور27 ہزار روپے جرمانہ کی سزا

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ملوث مجرم علی اصغرکو4 سال قید بامشقت اور27 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیاہے۔مجرم علی اصغر کے خلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا تھا، علی اصغرسے کے قبضہ سے10 کلو چرس، 2 کلو 500گرام ہیروئن اور 2 کلو افیون برآمد ہوئی تھی۔گزشتہ روز فاضل جج نے وکلاء و فریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا سزا کا حکم جاری کردیاہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ جرمانہ کی رقم کی عدم ادائیگی پرمجرم کی مدت قید میں مزید10ماہ کا اضافہ ہوجائے گا۔

مزید : علاقائی