ہائی وے پٹرولنگ کی کارروائی ،جرائم میں ملوث78ملزم گرفتار

ہائی وے پٹرولنگ کی کارروائی ،جرائم میں ملوث78ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 139 مقدمات درج ، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے 66 ملزمان دھر لیئے،5 شرابی گرفتار، 7 جواری گرفتار قبضہ سے جواء پر لگی رقم27330 روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 جواریوں کو گرفتار کر کہ ان کہ قبضہ سے جواء پر لگی رقم 27330 روپے برآمد کیے۔دریں اثناء پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 139 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے اور جعلی نمبرپلیٹ لگانے اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹس لگانے کے جرم میں66 ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے۔

مزید : علاقائی