ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ کی اپ گریڈ یشن ، 64کروڑ ریلیز ، 6ماہ میں مکمل کرنیکا فیصلہ

ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ کی اپ گریڈ یشن ، 64کروڑ ریلیز ، 6ماہ میں مکمل کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی )صوبائی مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ ٹیچنگ اہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لیے 64 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں منصوبہ کو آئندہ چھ ماہ کی مدت میں مکمل کرلیاجائیگا جبکہ منصوبے کی تکمیل سے عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان سمیت صوبہ بھر میں ایمر(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

جنسی ٹریٹمنٹ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے صوبے کے تمام چھوٹے بڑے اہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے علاوہ انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی کی فراہمی کو ہرممکن یقینی بنایاجائے گا انہوں نے کہا غازی خان میڈیکل کالج کی فکلیٹی کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں اور جن ڈاکٹرز کو صوبے کے دیگر اہسپتالوں سے ڈی جی خان ٹرانسفرکیا گیا ھے اگر وہ حاضر نہ ہوئے تو انکے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ اوپی ڈی میں معائنہ کے لیے آنے والے مریضوں کے لیے کاؤئنٹرز کی تعداد بڑھانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں تاکہ لوگ لائینوں میں لگ کر اپنی باری کا انتظار نہ کریں۔
حنیف پتافی