جماعت اسلامی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی،لیاقت بلوچ
ملتان(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
نے کہاہے کہ اسلام کی تعلیم خیر و شر کا شعور اور جوابدہی کا احساس پیدا کرنے کے لیے ہے۔ اسلامی ریاست میں نظام صلوۃ ، نظام زکوۃ اور قرآن وسنت کے احکامات کی بالادستی ناگزیر ہے ۔ قومی معیشت کے لیے قرض ، سود اور کرپشن کی لعنت غلامی اور ذلت کے طوق ہیں ۔ اسلام کا معاشی نظام ، سود کا خاتمہ ، عدلیہ ، احتساب عدالتوں اور آئین و قانون کے مطابق بلاامتیاز احتساب ہی عوامی اعتماد بحال کر ے گا۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات میں ناکامی کے باوجود جماعت اسلامی دینی و نظریاتی دعوت کے محاذ پر مکمل طور پر فعا ل ہے ۔جماعت اسلامی کے کارکنان کا یقین محکم ہے کہ پاپولر سیاست کے جھوٹے حربے ناکام ہیں ۔ صاف ستھرا نظام ، بااعتماد اور باصلاحیت افراد کار اور قومی وسائل پر انحصار و خود انحصاری ہی پاکستان کے بحرانوں کا حل ہے ۔ جماعت اسلامی جمہوری قدروں پر یقین رکھتی ہے ۔ دستور جماعت کے مطابق ہر سطح پر بروقت قیادت کا انتخاب ہوتاہے جماعت اسلامی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی ۔
لیاقت بلوچ