دھابیجی ایکسپریس،نئی شٹل ٹرین چلانیکا فیصلہ

دھابیجی ایکسپریس،نئی شٹل ٹرین چلانیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے پیش نظر ریلوے نے کراچی سے دھابیجی(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

کے درمیان یکم نومبر سے دھابیجی ایکسپریس کے نام سے نئی شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئی ٹرین کا افتتاح 31 اکتوبر 2018 کو صدرِ پاکستان عارف علوی شام 4 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے کریں گے۔ کراچی دھابیجی ایکسپریس(KD۔1UP) کراچی سٹی سے صبح سات بجے روانہ ہو کر ڈرگ روڈ ، ملیر اور بن قاسم اسٹیشنوں پر سٹاپ کرتی ہوئی 8بج کر 55منٹ پر دھابیجی ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی۔ اسی طرح دھابیجی کراچی ایکسپریس (DK۔2DN) شام 5بجے دھابیجی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کر بن قاسم ، لانڈھی اور ملیر ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی 6بج کر 55منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی۔ یہ شٹل ٹرین سات اکانومی کلاس کوچز، ایک پاور وین اور ایک بریک وین پر مشتمل ہو گی۔موجودہ حکومت کی طرف سے یہ نئی شٹل ٹرین کراچی کے مزدور طبقہ کے لئے ایک تحفہ ہے، اس ٹرین سے کراچی کے مزدور وں کو صبح کراچی سے فیکٹری ایریا، لانڈھی، کورنگی اور دھابیجی آنے اور جانے میں بڑی سہولت ہو گی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے کراچی کے لوگوں کے لیے لوکل ٹرین کا ایک وعدہ کیا تھا جو آج پورا کیا جارہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری 60 دنوں میں چھٹی ٹرین ہے انشااللہ 100 دنوں میں 10 پسنجر ٹرینوں اور 15 فریٹ ٹرینوں کا ٹارگٹ بھی پورا کریں گے اور پاکستان ریلوے قوم کی امنگوں کے مطابق عمل پیرا ہوگی اور اس کے علاوہ 10 ہزار بے روزگاروں کو میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کا نعرہ ہے’’ آرام حرام ہے‘‘۔ریلوے کے خسارے کو انشااللہ ایک سال میں ختم کرکے دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے میانوالی ، سکھر ، لاہور اور روہی ایکسپریس ٹرینیں چلائی ہیں۔ دھابیجی ایکسپریس یکم نومبر 2018 سے دھابیجی۔ لانڈھی اور کراچی کے درمیان تین دفعہ چلے گی۔ اس کے بعدہمارا پروگرام یہ ہے کہ’’ سکھر ایکسپریس ٹرین‘‘ ، ’’کراچی۔ حیدرآباد شٹل ٹرین‘‘ اور ایک’’ کراچی ایکسپریس‘‘۔ غریبوں کی ٹرین۔ پشاور سے کراچی تک چلائیں گے۔ اس کا کرایہ انتہائی معقول ہوگا جس میں مزدور اپنے بچوں سمیت کراچی جاکر محنت مزدوری کرسکیں گے اور اپنے رشتہ داروں کے ساتھ خوشی اور غم میں شریک ہوسکیں گے۔
دھابیجی ایکسپریس