پاکستان کے مفادات کا کسی صورت سودا نہیں کریں گے،شہریار آفریدی

پاکستان کے مفادات کا کسی صورت سودا نہیں کریں گے،شہریار آفریدی

کوہاٹ(این این آئی ) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ کسی صورت پاکستان کے مفادات کا سودا نہیں کریں گے۔ پاکستانی قوم غیرت مند قوم ہے اور غیرت مند قومیں(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

اپنے ملک کی خاطر وقتی تکالیف برداشت کرتی ہیں۔ وہ جمعہ کے روز کوہاٹ کے نواحی علاقے میں قائم الخدمت نسیم میموریل ہسپتال میں سالانہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا ہے اور ان سے چوری کیا گیا پیسہ واپس لے کر رہیں گے۔ ان ظالم لوگوں نے غریب عوام کا پیسہ بے دردی سے لوٹا ہے اور بیرون ملک منتقل کیا ہے۔ گزشتہ دس سالوں میں 30 ہزار بلین کا قرضہ والوں کے خلاف انکوائری کرکے معلوم کریں گے کہ انہوں نے اتنی بڑی رقم کہاں خرچ کی۔جن لوگوں نے بھی قوم کا پیسہ لوٹا ہے وہ کسی طور معاف نہیں کئے جائیں گے۔ آفریدی نے کہا کہ ان ظالموں نے ملک کی کرنسی کو سمندر کی تہہ میں ڈال کر ضائع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ خیانت کرنیوالوں کو نیست ونابود کردے۔ وزیرمملکت نے کہا کہ نئے پاکستان میں آنے والا وقت روشن ہے۔ انہوں نے مقامی مسائل کے بارے میں یقین دلایا کہ کوہاٹ سمیت جنوبی اضلاع کی پسماندگی دور کرنے اور لوگوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشس کی جائے گی۔ شہریار نے کہا کہ نئے پاکستان میں اب کسی کی تذلیل نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے نجی ہسپتال کے لئے دس لاکھ روپے عطیہ کا اعلان بھی کیا۔ قبل ازیں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے گیریڑن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں ساڑھے چار کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والی منظور اقبال آڈیٹوریم کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔

شہریار آفریدی

مزید : ملتان صفحہ آخر