امریکی صدر کا آئی فون محفوظ نہیں ، چینی اور روسی جاسوس گفتگو ٹیپ کرتے ہیں
بیجنگ(آئی این پی)چین نے امریکی میڈیا کے اس دعوے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار 'غیر محفوظ' آئی فون استعمال کرتے ہیں اور چونکہ یہ ڈیوائس محفوظ نہیں، تو چینی اور روسی جاسوس ان کی کالیں سن سکتے ہیں کا بھرپور طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں پریشانی ہے کہ آئی فونز کی گفتگو ٹیپ کی جاسکتی ہے تو امریکی صدر ہیواوے استعمال کرسکتے ہیں،دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کا بھی نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
کہا ہے کہ میں سرکاری کاموں کے لیے صرف حکومتی فونز استعمال کرتا ہوں، یہ اسٹوری بہت زیادہ غلط ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز نے بدھ کو ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار 'غیر محفوظ' آئی فون استعمال کرتے ہیں اور چونکہ یہ ڈیوائس محفوظ نہیں، تو چینی اور روسی جاسوس ان کی کالیں سن سکتے ہیں۔اس رپورٹ پر اب چینی وزارت خارجہ نے بھرپور طنز کے ساتھ ردعمل ظاہر کیا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہاا چیون یانگ نے اس رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ' اگر انہیں پریشانی ہے کہ آئی فونز کی گفتگو ٹیپ کی جاسکتی ہے تو امریکی صدر ہیواوے استعمال کرسکتے ہیں'۔خیال رہے کہ چینی وزارت خارجہ نے اس جملے کے ذریعے امریکی انتظامیہ پر بھرپور طنز کیا ہے۔کیونکہ ہیواوے وہ چینی کمپنی ہے جس کے لیے امریکا میں کاروبار کرنا بہت مشکل بنادیا گیا ہے۔۔دوسری جانب جمعرات کو امریکی صدر نے بھی رپورٹ کی تردید کی کہ وہ اپنا ذاتی اور غیر محفوظ آئی فون استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا 'میں سرکاری کاموں کے لیے صرف حکومتی فونز استعمال کرتا ہوں، یہ اسٹوری بہت زیادہ غلط ہے۔