ایجوکیشن افسروں کی خواتین ٹیچرزپر ’’نظریں ‘‘ کمشنر ڈیرہ کا نوٹس انکوائری کا حکم

ایجوکیشن افسروں کی خواتین ٹیچرزپر ’’نظریں ‘‘ کمشنر ڈیرہ کا نوٹس انکوائری ...

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) محکمہ تعلیم کے آفسروں کی طرف سے خواتین ٹیچرز کو حراساں کئے جا نے کے معاملات پر کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر خورشید نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کو فوری (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

انکوائری کرا کر ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کر دی تفصیلات کے مطا بق ڈپٹی کمشنر راجن پور کو ضلع کے علاقوں روجھان ،ہڑند ،جام پور کی خواتین ٹیچرز کی طرف سے دی گئی مفصل درخواست میں بتایا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل تعینات ہو نے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری فیاض احمد بزدار جو خود کو وزیر اعلیٰ کے ماموں بتاتے ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر مقبول احمد گجر ،ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری احسان اللہ گورمانی ،اے ای او غضنفر وٹو اور ایک خاتون آپس میں ملی بھگت سے مختلف سکولوں کی ٹیچرز کو چیکنگ ،چھٹی کے نام پر حراساں کر تے ہیں اور آفس ٹائم کے بعد ملنے پر مجبور کر تے ہیں خواتین ٹیچرز نے فیاض بزدار ڈی ای او ایلمینٹری ،غضنفر وٹو اے ای او پر سنگین الزامات عائد کر تے ہو ئے موبائل پر کالز اور میسجز بطور ثبوت پیش کر تے ہو ئے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے خواتین اساتذہ کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہو ئے کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر خورشید نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کو متعلقہ افسران کے خلاف فوری طور پر تحقیقات کرکے الزامات ثابت ہو نے کی صورت میں سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سمیت کسی بھی ادارے میں اخلاقی یا مالی کرپشن برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔

انکوائری

مزید : ملتان صفحہ آخر