ملتان : تجاوزات قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن تھڑے پختہ تعمیرات مسمار

ملتان : تجاوزات قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن تھڑے پختہ تعمیرات مسمار

ملتان،بوریوالا،ڈیرہ،محسن وال(نیوز رپورٹر ، وقائع نگار،سٹاف رپورٹر،نمائندگان پاکستان)ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گز شتہ روز بھی تجا وزا ت کے خلا ف گر ینڈ آ پر یشن جا ری رکھا ۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی قا ضی منصو ر کی سربرا ہی میں ٹیمو ں نے کھا د فیکٹر ی رو ڈ ،متی تل ،نیو جوڈیشل کمپلیکس رو ڈسمیت ملحقہ علاقوں میں کر یک ڈاؤ ن کر کے متعدد تھڑ ے اور پختہ تعمیر ات مسما ر کر دیں ۔آ پر یشن میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

میو نسپل کارپوریشن اور ایم ڈ ی اے کی بھا ری مشینر ی نے حصہ لیا ۔اس موقع پر پختہ شیڈ اور کھو کھے بھی قبضے میں کر لئے گئے ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی قا ضی منصو ر نے کہا کہ حکو مت پنجا ب کی ہد ایت پر ضلع بھر میں قبضہ ما فیا سے سر کاری ارا ضی واگزا ر کر انے کیلئے مکمل قو ت استعما ل کی جا رہی ہے تا کہ شہر کا انفر اسٹر کچر بہتر کیا جا سکے ۔انہو ں نے کہا کہ اگلے مر حلے میں ہا ؤ سنگ کالو نیو ں اور بغیر نقشہ عما را ت کے خلاف آ پر یشن عمل میں لا یا جا ئے گا ۔قا ضی منصو ر نے کہا کہ آ پر یشن کے دور ان اب تک 20 ار ب رو پے سے زائد مالیت کی ارا ضی واگزا ر کر ائی جا چکی ہے جو ایک ریکا رڈ ہے دریں اثنا ء آ پریشن کے دور ان ممکنہ مزاحمت سے بچنے کیلئے پولیس کی بھا ری نفر ی بھی موقع پر موجود تھی ۔جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ ایم ڈی اے اکرام عزیز بلوچ ایم ڈی اے کی سربراہی انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کر کے رضا آباد چوک ،غوث الاعظم روڈ، پل واصل اور چونگی نمبر 1 تک روڈ پر موجود تمام تر عارضی و مستقل تجاوزات موقع پر ختم کر دیا جبکہ ریڑھیاں ،چھابڑے،اورسائن بورڈ وغیرہ جو کہ ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے کا سبب تھے قبضہ میں لے کر ایم ڈی اے سٹور میں جمع کر وا دیا گیاہے۔ادھرملتان انٹی کرپشن کی جانب سے محکمہ انہار کی زرعی اراضی پر قابضین سے واجبات کی وصولی کا سلسلہ شروع ہے۔اس حوالے سے انٹی کرپشن نے قابضین سے 7 لاکھ روپے کی رقم کی ریکوری کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرا دی ہے۔واضح رہے محکمہ انہار کی اراضی پر شجاع آباد میں 12 سال سے لوگ قابض تھے۔جسکو انٹی کرپشن نے کچھ روز قبل ہی موضع جائی اور موچی پورہ میں اراضی واگزار کروایا تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن حسن رضا کھاکھی معاملہ کی انکوائری کر رہے ہیں۔انکوائری افسر کا کہنا ہے کہ ٹھیکے کے ریٹ کے حساب سے قابضین سے ریکوری کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں میونسپل کمیٹی بورے والاکے چیف آفیسر نے شہریوں کو مختلف ناموں سے کالونیاں بنا کر پلاٹ فروخت کرنے والے 31 لینڈ سب ڈویژن، ٹاؤنز کے با اثرمالکان جن میں محمد یسین ،عمر دین ،محمد دین ،محمد امین ،بشریٰ حفیظ ،زاہد دولتانہ، عبدالرشید ،اظہر حسین سمیت دیگر کے خلاف پہلے بھیجے گئے مراسلہ پر پولیس کی جانب سے مقدمات کا اندراج نہ ہونے پر ان کالونیوں کے خلاف نیب میں تحقیقات شروع ہونے پر دوبارہ سے میونسپل کمیٹی کے متعلقہ حکام نے قانونی کاروائی سے خود کو بچانے کے لیے FIRکے اندراج کے لیے فوری تھانوں سے رجوع کر لیا ہے جبکہ ٹاؤن پلانرز جو کہ ایک با اثر مافیا ہے اس نے بھی مقدمات سے بچنے کے لیے سیاسی رابطے شروع کر دیے ہیں ۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اسسٹنٹ کمشنر اور ٹیم کے دیگر اراکین کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تونسہ شریف میں 563کنال سرکاری رقبہ واگزارکرالیا ہے جس کی مالیت دو کروڑ 81لاکھ روپے سے زائد ہے . ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن کی ہدایت پر چارو ں اضلاع میں سرکاری رقبہ کو واگزارکرایا جائے گا . میاں چنوں میں میونسپل کمیٹی انکروچمنٹ کے انچارج سید سجاد حسین شاہ کی زیر نگرانی ٹی چوک سے کلمہ چوک تک تجاوزات ہٹوانے کیلئے آپریشن کیا گیا اس دوران عملے کی جانب سے قائم تجاوزات ہٹوائی گئیں اور دکانوں کے آگے غیر قانونی تعمیر تھڑوں کو توڑ دیا گیا،میونسپل کمیٹی کے عملے نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد بار کہنے کے باوجود بھی دکانداروں کی جانب سے تجاوزات نہ ختم کرنے والوں کا سامان بھی قبضہ میں لے لیا گیا،اس موقع پر سید سجاد حسین نے بتایا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کاروائی جاری رہے گی۔

تجاوزات

مزید : ملتان صفحہ آخر